حمل ضائع ہونے کا اعتراف، سوشل میڈیا پر میگن مارکل کی تعریف

ڈچز آف سسیکس کا کہنا تھا کہ انہیں شہزادے ہیری سے اپنے پہلے بیٹے آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو اٹھانے کے دوران احساس ہوا کہ کچھ غلط ہوا ہے-

میگن مارکل نے یہ انکشاف نیو یارک ٹائمز میں لکھے جانے والے ایک مضمون میں کیا تھا (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

سوشل میڈیا صارفین میگن مارکل سے حمل ضائع ہونے کا اعتراف کرنے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں- انہوں نے اس بات کا انکشاف نیو یارک ٹائمز میں لکھے جانے والے ایک مضمون میں کیا تھا کہ رواں سال انہیں حمل ضائع ہونے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈچز آف سسیکس کا کہنا تھا کہ انہیں شہزادے ہیری سے اپنے پہلے بیٹے آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو اٹھانے کے دوران احساس ہوا کہ کچھ غلط ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آرچی کا پیمپر بدلنے کے بعد مجھے بہت شدید درد ہوا- میں بچے کو اٹھائے ہوئے ہی فرش پر گر گئی، میں اس وقت ایک لوری گا رہی تھی تاکہ ہم دونوں پرسکون رہیں- اس کی پرمسرت دھن میری حالت کے بالکل برعکس تھی کیونکہ مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا- مجھے احساس تھا کہ جب میں نے اپنے پہلے بچے کو اٹھا رکھا ہے تو اس وقت میں دوسرے کو کھو رہی ہوں۔ ایک بچے کو کھونا ایک ناقابل بیان درد کو پالنا ہے جس کا سامنا کئی خواتین کو کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے بارے میں بات بہت کم کی جاتی ہے۔‘

انہوں نے ان خواتین کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان سے پہلے اس بارے میں بات کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ ’اس دروازے کو کھولنا کہ جب ایک فرد بات کرتا ہے تو وہ باقیوں کو اس بارے میں بات کرنے کا لائسنس دے دیتا ہے۔ مصنف اور ٹریول رائٹر مونیشا راجیش نے میگن مارکل کے اس بارے میں بات کرنے کے فیصلے کی تعریف کی جس کا سامنا آن لائن گالیوں سے ہو سکتا تھا-‘

انہوں نے لکھا کہ ’میگن مارکل اس بارے میں یہ جانتے ہوئے لکھ رہی تھیں یہ ان شیطانوں کی آگ کو مزید بھڑکائے گا جو ان کی موت چاہتے ہیں- یہ بات انہیں مزید بہادر بناتا-‘

کچھ لوگوں نے میگن مارکل کے اس بارے میں بات کرنے کے فیصلے پر تنقید بھی کی- ایک صارف نے لکھا کہ انہیں بات کی پرواہ نہیں، انہوں نے اسے میگن مارکل کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جو پیشہ ور مظلوم ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ میگن مارکل میں وقار کی کمی ہے اور اس مضمون کا کچھ حصہ ان کے معاونین نے لکھا ہے-

گذشتہ مہینے ٹیگن اور جان لیجنڈ کو اپنے مس کیرج کے بارے میں بات کرنے کے بعد حمایت میں بہت سے پیغامات موصول ہوئے تھے۔

ریئلٹی سٹار کم کاردیشین ویسٹ نے ٹیگن کے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

کروئل انٹینشنز کی سٹار سلمہ بلئیر نے ٹیگن کو ’انیجل موما‘ قرار دیا تھا، انہوں نے لکھا کہ یہ دکھ، یہ درد، اس کے لیے میں بہت افسردہ ہوں، میں آپ کے ساتھ ہوں، میں آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بہت افسردہ ہوں، میری ہمدردیاں اور محبت آپ کے ساتھ ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل