شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا نیٹ فلکس سے معاہدہ 

ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس نے کہا کہ اس نئی منصوبہ بندی میں ان کی توجہ 'ایسا تفریحی مواد بنانے پر مرکوز ہوگی جس سے نہ صرف آگاہی ملتی ہو بلکہ یہ امید بھی دلاتا ہو۔‘

رپورٹ کے مطابق، میگن اور ہیری کے پہلے منصوبوں میں متاثر کن خواتین کے بارے میں ایک اینیمیٹڈ سیریز ہوگی جس پر پہلے ہی کام جاری ہے۔ (اے ایف پی)

 

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل نے ایک پروڈکشن کمپنی تشکیل دے کر نیٹ فلکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں، دستاویزی سیریز، فیچر فلمیں، سکرپٹ شوز اور بچوں کے پروگرامز بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

بدھ کو ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس نے کہا کہ اس نئی منصوبہ بندی میں ان کی توجہ 'ایسا تفریحی مواد بنانے پر مرکوز ہوگی جس سے نہ صرف آگاہی ملتی ہو بلکہ یہ امید بھی دلاتا ہو۔‘

میڈیا گروپ ’ورائٹی‘ کے مطابق اس جوڑے نے اپنے بیان میں مزید کہا: ’ایک دوسرے کے بغیر اور ایک جوڑے کی حیثیت سے، ہماری زندگیوں نے ہمیں انسانی روح کی طاقت، بہادری، ابھرنے کی قوت اور روابط کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع دیا ہے۔ مختلف برادریوں اور ان کے ماحول کے ساتھ کام کرکے دنیا بھر کے لوگوں اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے ہماری توجہ ایسا مواد تیار کرنے پر مرکوز ہوگی جو معلومات فراہم کرتا ہو بلکہ امید بھی دیتا ہو۔‘

ان کا کہنا تھا: ’نئے والدین کی حیثیت سے، متاثر کن خاندانی پروگرام تشکیل دینا ہمارے لیے بھی اہم ہے جیسا کہ ایک ایسی طاقت ور کہانی جو سچائی پر مبنی ہو اور خود سے تعلق جوڑتی ہو۔ ہمیں ٹیڈ اور نیٹ فلکس کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے میں خوشی ہوئی ہے، جن کی بے مثال رسائی ہمیں ایسے موثرکن مواد کا اشتراک کرنے میں مدد دے گی جو اس عمل کو یقینی بناتی ہو۔‘

سب سے پہلے اس خبر کی اطلاع دینے والے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اگرچہ یہ جوڑا کیمرہ پر نمودار ہوسکتا ہے تاہم میگن، جو اس سے پہلے ٹی وی شو ’سوٹس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، میگن اور ہیری کے پہلے منصوبوں میں متاثر کن خواتین کے بارے میں ایک اینیمیٹڈ سیریز ہوگی جس پر پہلے ہی کام جاری ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس جوڑے کی پروڈکشن کمپنی اپنی رفاہی فاؤنڈیشن ’آرچ ویل‘ سے آزادانہ طور پر کام کرے گی تاہم یہ ممکنہ طور پر اسی طرح کے امور اور موضوعات کو اجاگر کرے گی جو ڈیوک اور ڈچس کے لیے اہم ہیں۔

ایک بیان میں نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو اور چیف کانٹینٹ آفیسر ٹیڈ سرینڈوز نے کہا کہ سٹریمنگ سروس کو انتہائی فخر ہے کہ شاہی جوڑے نے نیٹ فلکس کو اپنے تخلیقی پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کیا۔

انہوں نے کہا: ’ہمیں بہت زیادہ فخر ہے کہ انہوں نے نیٹ فلکس کو اپنے تخلیقی پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کیا ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر ایسی کہانیاں دکھانے کے لیے پرجوش ہیں جو ابھرنے کی طاقت پیدا کرنے میں مدد کرسکتی ہیں اور ہر جگہ لوگوں کو آگاہی فراہم کر سکتی ہیں۔‘ 

اس سال کے شروع میں اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کیلی فورنیا منتقل ہونے والے شہزادے ہیری اور میگن پہلی قابل ذکر شخصیات نہیں ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے قبل مشیل اور بارک اوباما اور شوندا رائمز بھی نیٹ فلکس سے منسلک رہے ہیں۔ 

شاہی جوڑے کا سٹریمنگ سروس کے ساتھ معاہدہ اس وقت ہوا ہے جب شہزادہ ہیری حال ہی میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’رائزنگ فینکس‘ میں ظاہر ہوئے تھے۔ اس فلم میں دنیا بھر کے پیرا اولمپیئنز کو دکھایا گیا ہے اور پیرا اولمپک کھیلوں کی غیر معمولی کہانیوں کو دنیا کے سامنے لایا گیا ہے۔

ڈیوک اور ڈچس کے اس نئے اور کئی سالہ معاہدے سے متعلق تمام مواد نیٹ فلکس پر ایکسکلوسیو نشر کیا جائے گا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹ فلکس اس جوڑے کو کتنا معاوضہ دینے پر راضی ہوا ہے، جنہوں نے جنوری میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خودمختاری کی تلاش کے اپنے ارادوں کا اعلان کیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن