جب چور پولیس کے سارے ہتھیار چرا لے گئے

کینیا میں پولیس افسرچوکیوں کو لاوارث چھوڑ کرقریبی مارکیٹ میں ٹی وی پر فٹ بال میچ دکھ رہے تھے جب چوروں نے موقعے سے فائدہ اٹھا لیا۔

فوٹو: اے ایف پی

کینیا میں چور پولیس کی لاوارث چھوڑی گئی چوکیوں سے اسلحہ اورگولہ بارود لے اڑے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو پولیس افسرچوکیوں کو لاوارث چھوڑ کرقریبی بازار گئے ہوئے تھے جہاں ٹیلی ویژن پر فٹ بال میچ دکھایا جارہا تھا۔

یوای ایف اے چیمپئنزلیگ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی بھی حصہ لے رہے تھے۔

چوروں نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوکیوں سے ہتھیاراورگولہ بارود چرا لیا۔

اسلحہ چرانے کا واقعہ مغربی کینیا میں ناندی کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فٹ بال میچ دیکھنے کے بعد واپسی پرپولیس افسروں نے دیکھا کہ چوکی انچارج کے کمرے میں موجود لوہے کے اُس باکس کا تالہ ٹوٹا ہوا ہے جس میں ہتھیار پڑے تھے۔

چوری ہونے والے اسلحے میں تین رائفلیں اوردو درجن کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

فی الوقت یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب پولیس افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی یا نہیں؟

فٹ بال کا کھیل اورخاص طورپریورپی ممالک کے درمیان فٹ بال کے مقابلے کینیا سمیت پورے افریقہ میں مقبول ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ