یو اے ای کا مشن مریخ کے قریب: عمارتوں پر سرخ روشنیوں کی برسات

متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا ’امل‘ نامی خلائی جہاز منگل کو سرخ سیارے کے مدار میں پہنچ جائے گا۔

(تصاویر اے ایف پی، اے پی)

متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا ’امل‘ نامی خلائی جہاز منگل کو سرخ سیارے کے مدار میں پہنچ جائے گا۔

اس مشن کی کامیابی کی توقع میں عرب امارات بھر میں عمارتوں کو سرخ روشنی میں نہلا دیا گیا۔ 

امل عربی میں امید کو کہتے ہیں۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو عرب امارات پانچواں ایسا ملک بن جائے گا جس نے مریخ پر کوئی خلائی مشن بھیجا۔ 

اس مشن کی خوشی میں عرب امارات بھر میں مختلف عمارتوں کو ’سرخ سیارے‘ کی مناسبت سے سرخ روشنی میں رنگ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر پر  #ArabstoMars بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اب تک صرف امریکہ، روس، بھارت اور یورپی سپیس ایجنسی مریخ تک خلائی مشن پہنچا سکے ہیں۔ 

امل گذشتہ برس جاپان سے مریخ کی جانب اڑا تھا۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی