قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں دو، چار اور سات اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

(اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ایک روزہ اور چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

 دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں دو، چار اور سات اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جب کہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین  ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

یہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل  پاکستان کی دوسری سیریز ہے۔پاکستان نے سپرلیگ میں شامل اپنی پہلی سیریز نومبر 2020 میں زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی، جہاں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فی الحال قومی ٹیم ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس کے برعکس جنوبی افریقہ کی یہ سپر لیگ میں پہلی سیریز ہے۔ 13 ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں ہر ملک کو 2 سالہ مدت میں 8 سیریز ( 4 ہوم اور 4 اوےسیریز)کھیلنی ہیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان کو اکتوبر 2020 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا تاہم کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کرکے اب اپریل 2021 میں شیڈول کیا گیا ہے۔ دورہ جنوبی افریقہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی، جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 17 اپریل سے شروع ہوگی۔

پی سی بی کا اعلان کردہ شیڈول:

2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

10 اپریل:پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ،  وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

12 اپریل: دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ،  وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

14 اپریل: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

16 اپریل :چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل