جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرز زخمی: ’اور کھلاؤ آئی پی ایل‘

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز یکے بعد دیگرے انجری کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کا ذمہ دار آئی پی ایل کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

ڈیل سٹین کے بعد ربادا بھی آئی پی ایل کے دوران زخمی ہو گئے۔ تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اب ایک ماہ سے بھی وقت رہ گیا ہے، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ اب جہاں دیگر ٹیمیں اپنی تیاریاں مکمل کرنے میں لگی ہیں وہیں جنوبی افریقہ کو نئی مشکل درپیش ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز یکے بعد دیگرے انجری کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔

کگیسو ربادا، ڈیل سٹین، لنگی این گیدی اور اینرچ نوییے انجری کے شکار بولروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ربادہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، ڈیل سٹین بھی آئی پی ایل کے صرف دو میچ کھیلنے کے بعد کندھے میں تکلیف کے بعد دیگر میچز نہ کھیل سکے جبکہ دیگر دو فاست بولرز کو بھی انجری کے باعث پہلے ہی آئی پی ایل سے واپس بلوا لیا گیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے اور اس کے میچز انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین عالمی مقابلوں سے چند روز قبل جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کے اس طرح سے انجرڈ ہونے کی ذمہ دار انڈین پریمیئر لیگ کو ٹھہرا رہے ہیں۔

ان صارفین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بالکل قریب آئی پی ایل کے اتنے زیادہ میچز کھیلنا ان کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

عثمان غنی نے آئی سی سی کی پوسٹ پر جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا: ’یہ آئی پی ایل کھیلنے کا جوش اور پیسوں کی چاہ ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا: ’کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کیا انھیں ورلڈ کے قریب آئی پی ایل کھیلنا چاہیے۔ لیکن جب اتنے زیادہ ڈالر سامنے ہوں تو سوچا نہیں جاتا۔ نتیجہ اب جنوبی افریقہ کے لیے یہ درد سر بن گیا ہے۔‘

اجلال نامی صارف کہتے ہیں: ’اور کھلاؤ آئی پی ایل ورلڈ کپ سے پہلے۔۔۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پہلے ہی چلے گئے تھے کیونکہ انھیں پتا تھا کہ انجریز ہوں گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ