پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست، پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر

زمبابوے کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اسی کے ملک میں شکست دے کر آنے والی پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی ہے۔

(اے ایف پی)

زمبابوے کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اسی کے ملک میں شکست دے کر آنے والی پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی تجربہ کار ٹیم 119 رنز کے تعاقب میں 99 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح زمبابوے پاکستان سے لگاتار 15 میچ ہارنے کے بعد اسے ہرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

بظاہر تو یہ سکور پاکستان ٹیم کے لیے ایک آسان ہدف دکھائی دے رہا تھا کیونکہ ابھی کچھ روز قبل ہی پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو اس کے اپنے ہی میدانوں پر شکست دے کر آئی تھی۔

تاہم ایسا نہ ہوا اور پاکستان ٹیم پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور انیسویں اوور میں صرف 99 رنز پر ہی پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 41 رنز کپتان بابر اعظم نے بنائے جبکہ ان کے علاہ دانش عزیز 22 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

فخرزمان دو، محمد حفیظ پانچ، آصف علی ایک اور فہیم اشرف بھی صرف دو رنز ہی بنا سکے۔ زمبابوے کی جانب سے سب سے کامیاب بولر لیوک جوبوی رہے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ