’محبت کا تالا‘ کھولنے کے لیے چھ ہزار میل کا سفر

کیسی ییونگ نے اپنے اس یادگار سفر کے بارے میں ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 48 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

(TikTok/KassieYeung)

حال ہی میں ایک خاتون نے امریکی شہر لاس اینجلس سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول کا سفر کیا جس کا مقصد وہاں کے معروف سیاحتی مقام پر ان کے اور ان کے سابقہ ساتھی کے نصب کردہ 'لو لاک' کو ہٹانا تھا۔

کیسی ییونگ نے اپنے اس یادگار سفر کے بارے میں ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 48 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو میں 23 سالہ خاتون کو جہاز میں سفر کرتے اور بعد  میں انہیں وائرز کٹر (تار کاٹنے والا آلہ) کا ایک جوڑا خریدتے اور پھر ایک کیبل کار میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں واقع نارتھ سئیول ٹاور کے بلند ترین مقام تک جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ درج پیغام میں کہا گیا کہ 'میں چھوٹی سی باتوں کو یاد رکھنے والی انسان ہوں۔ مجھے نہیں پرواہ کہ لوگ کیا کہیں گے۔'

نمسان ٹاور کے نام سے مشہور اس مقام پر آنے والے لوگ اس کے بلند ترین مقام پر نصب باڑ پر اپنی محبت نشانی کے طور پر رنگ برنگے چھوٹے تالے نصب کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ رجحان پیرس کے مشہور پل پون ڈے زا (عشاق کے لیے مخصوص پل) سے ملتا جلتا ہے جہاں اسی روایت پر عمل کیا جاتا ہے۔ جہاں پیرس کے حکام نے سال 2015 میں پل گرنے کے خدشے کے تحت نصب تالوں کو ہٹا دیا تھا۔

ویڈیو میں کیسی ییونگ کو کئی رنگ برنگے تالوں میں ایک تالہ ڈھونڈتے دیکھا جا سکتا ہے جسے تلاش کرنے کے بعد وہ اسے وائر کٹر سے کاٹ دیتی ہیں۔

انہوں نے اخبار انسائڈر کو بتایا کہ انہیں ان کے اور اپنے سابقہ ساتھی کے سال 2019 میں نصب کردہ اس تالے کو تلاش کرنے میں تقریباً 30 منٹ کا وقت لگا۔

کیسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے یہاں آنے کا واحد مقصد اس تالے کو ہٹانا نہیں تھا بلکہ انہیں کسی کام کے سلسلے میں بھی یہاں آنا پڑا تھا۔

ان کے مطابق اپنے اور اپنے سابقہ ساتھی کی جانب سے یہاں نصب کیے جانے والے تالے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے سوچا کہ وہ یہاں آ کر اپنے فالوورز کے لیے ایک زبردست ویڈیو بنا سکیں جس سے سب اپنا تعلق جوڑ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سب اس سے تعلق جوڑ سکتے ہیں کہ سب کسی نہ کسی رشتے میں جڑے ہوتے ہیں جن میں علیحدگی ہو سکتی ہے اور وہ اپنے سابقہ ساتھیوں کے ساتھ  کہیں لو لاک بھی نصب کر سکتے ہیں۔'

جنوبی کوریا کا یہ معروف مقام ہی وہ واحد جگہ نہیں ہے جہاں ایسے لو لاک موجود ہیں۔

سال 2015 میں انہیں کوئینز لینڈ میں موجود پوائنٹ ڈینجر پر نصب باڑ سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ جبکہ سال 2017 میں آرکنساس دریا کے جنکشن برج پر موجود تالوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین