شاہد آفریدی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 سے باہر

پاکستان کے سابق کپتان اور قومی لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

پاکستان کے سابق کپتان اور قومی لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاہد آفریدی ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہد آفریدی کراچی میں ٹریننگ کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ لیگ باہر ہونے پر ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جس پر بدقسمتی سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کو چند کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تاہم چند ماہ کے انتظار اور طویل مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد لیگ کے بقیہ 20 میچز آئندہ ماہ شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ