حریم شاہ کی شادی: ’پاکستانی عوام خاوند ڈھونڈتے ہوئے‘

حریم شاہ کی شادی کی خبریں پیر کو سوشل میڈیا پر چھائی رہیں خاص طور پر اس لیے کہ ان کے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

حریم شاہ نے جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تصدیق کی (حریم شاہ انسٹاگرام اکاؤنٹ)

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کی خبریں گرم ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور پیر کی شام تک ان کا نام پاکستانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سارا دن سوشل میڈیا پر وائرل رہنے کے بعد آخر کار شام کو جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے تصدیق کردی کی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

بلیٹن کے میزبانوں نے کئی بار اور کئی طریقوں سے ان سے شوہر کا نام جاننے کی کوشش کی مگر وہ اس پر خاموش رہیں۔ انہوں نے اتنا ضرور بتایا کہ ان کی شادی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی  سے ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ اگلے ہفتے ان کا نام ظاہر کریں گی کیونکہ ابھی ان کے شوہر اپنی پہلی بیوی کو منا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حریم شاہ کی شادی کی خبریں گذشتہ کئی دنوں سے عام ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے  ایک مرد کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور انگلی میں انگوٹھی تھی، جس سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ ان کی منگنی ہوگئی۔ بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

تاہم پیر کو ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہیں خاص طور پر اس لیے کہ ان کے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں کچھ نے سوال کیا کہ اس میں اتنی بڑی خبر کیا ہے تو کچھ نے میمز کا سہارا لیا۔

ٹوئٹر صارف جونی نے اپنی ٹویٹ میں رویت ہلال کمیٹی کی دور بین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’پاکستانی عوام حریم شاہ کے خاوند کو ڈھونڈتے ہوئے۔‘

حماد نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں مفتی قوی کی تصویر شامل کرتے ہوے لکھا: ’مفتی قوی حریم شاہ کو شادی پر مبارک باد دیتے ہوئے۔‘

عبداللہ سلطان نے اپنی ٹویٹ میں حریم شاہ کو مبارک باد دی۔

کچھ صارفین نے شیخ رشید کو بھی گفتگو میں گھسیٹ ڈالا۔

صارف سیدہ ترمزی نے میڈیا پر تنقید کی کہ کیا ملک میں اور کوئی خبر نہیں۔

 

عینی خان نامی صارف نے بھی میم شیئر کی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ