سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام ’جہانگیر‘ ہے؟

دشا پٹانی فین کلب کے ٹوئٹر اکاونٹ سے لکھا گیا کہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے کا نام کالام، عرفان، ذاکر یا کچھ اور رکھا جاسکتا تھا تو پھر تیمور اور جہانگیر کیوں؟

کرینہ کپور  اپنے بڑے صاحبزادے تیمور گ اور چھوٹے صاحبزادے کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جن کے نام کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث چھڑی ہوئی ہے(تصویر کرینہ کپور انسٹا گرام)

آج دفتر کے کام کرنے کے لیے جب ٹویٹرکھولا تو پتا چلا کہ saifalikhan# ٹرینڈ کر رہا تھا۔ تاریخ پہ غور کیا تو 10 اگست دکھائی دیا تو سوچا کہ آج ہی کے دن سیف علی خان، عامر خان اور اکشے کھنہ کی فلم دل چاہتا ہے رلیز ہوئی تھی تو شاید اس وجہ سے ان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔

کافی کے کچھ گھونٹ پینے کے بعد غور کیا تو پتہ چلا کہ نہیں، یہ ٹرینڈ تو سیف علی خان اور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کے مبینہ طور پر ’جہانگیر‘ نام رکھنے کی وجہ سے ہے اور ہمیشہ کی طرح ٹویٹر پر یہی نام موضوع بحث بن چکا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دشا پٹانی فین کلب کے ٹوئٹر اکاونٹ سے لکھا گیا کہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے کا نام کالام، عرفان، ذاکر یا کچھ اور رکھا جاسکتا تھا تو پھر تیمور اور جہانگیر کیوں؟

ریانش تواری اپنی ٹویٹ میں میم شیئر کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھنے کے بعد اب تیسرے اور چوتھے بچے کا نام رکھنے پر ہندو ناراض ہو رہے ہیں۔

رئیس خان اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ کرینہ کپور خان نے  تیمور کے بعد اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھا ہے اور اس بات پہ ’بھکت‘ تلملا گئے ہیں۔

یہاں آپکو یاد دلاتے چلیں کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی سے لے کر ان کے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش تک بھارت میں ان دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تو ٹرولنگ کی دنیا ان کے لئے نئی نہیں اور اس سے پہلے بھی یہ جوڑا مذہبی منافرت کا شکار ہو چکا ہے۔

تشار کنت اپنی ٹویٹ میں میم شئیر کرتے ہوئے سیف علی خان کو مغل بادشاہ دکھانے میں مگن رہے۔

ایک اور صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ تیمور اور جہانگیر تو ہوگئے اب اگلا نام کیا اورنگزیب خان ہوگا؟

یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ کرینہ کپور نے کرن جوہر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کا نام ’جے علی خان‘ رکھا ہے اور پیار سے انہیں جے بلاتے ہیں اور یہی بات ریل نیوز ہب کے ٹویٹر اکاونٹ سے بھے شیئر ہوئی۔

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ