کرپشن کیس: سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سیموئلز پر فرد جرم عائد

آئی سی سی نے سیموئلز پر اماراتی ٹی 10 لیگ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

مارلن سیموئلز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 71 ٹیسٹ، 207 ایک روزہ اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں (اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز پر بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔

2000  سے 2018 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سیموئلز پر آئی سی سی نے امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے ٹی 10 لیگ اینٹی کرپشن کوڈ کے چار عناصر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

ان الزامات میں ’کسی بھی تحفے، ادائیگی، مہمان نوازی یا دیگر فوائد کے انکشاف کرنے میں ناکامی شامل ہے جو کرکٹ کے کھیل کو بدنام کر سکتا ہے۔‘

سیموئلز پر اینٹی کرپشن حکام کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

40 سالہ آل راؤنڈر پر 2008 میں دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جب ان پر ’پیسے، فائدہ یا دیگر انعامات وصول کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیموئلز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 71 ٹیسٹ، 207 ایک روزہ اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران 11،134 رنز بنائے اور 152 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس کیس کی تفتیش جاری رہنے تک تبصرہ نہیں کرے گا۔ تاہم اس نے کھیل کے اندر بدعنوانی کو ختم کرنے کے اپنے عزم کو بھی واضح کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ