امیتابھ کی اگنی پتھ کی ناکامی نے والد کا دل توڑ دیا: کرن جوہر

فلم اگنی پتھ کے ریمیک کا ایک گانا سننے پر کرن جوہر کے آنسو نکل پڑے اور انہوں نے بتایا کس طرح فلم کی باکس آفس پر ناکامی نے یش جوہر کا دل توڑ دیا تھا۔

دھرما پروڈکشنز کے سربراہ کرن جوہر  پانچ اکتوبر، 2017 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک سمٹ میں شریک ہیں (اے ایف پی)

کلرز ٹی وی کا ریئلٹی شو’ہنرباز دیش کی شان‘ بنانے والوں نے اس کا ایک پرومو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔ یہ آنسو اس وقت دکھائی دیے جب وہ اپنے والد اور مشہور ہدایت کار یش جوہر کو یاد کرتے ہیں جو اب دنیا میں نہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ریئلٹی شو کے اشتہار میں بانسری نواز بھارتی اداکار ریتک روشن کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم اگنی پتھ کے گانے’ابھی مجھ میں کہیں‘کی دھن بجاتے ہیں۔

یہ ایک فلم کا ری میک تھی جو 1990 میں سنیماؤں کی زینت بنی، جس کے ڈائریکٹر مکل آنند اور پروڈیوسر یش جوہر تھے۔

مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن فلم کے ہیرو تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بڑی پہنچان کی فلم بن گئی۔

ریئلٹی شو کا پرومو ختم ہونے تک کرن جوہر کی آنکھوں آنسو تھے۔ اداکار متھن چکرورتی نے ان سے سوال کیا کہ وہ جذباتی کیوں ہوئے؟تو جواب میں فلم ساز نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب اوریجنل اگنی پتھ باکس آفس پر ناکام ہوئی تو ان کے والد یش جوہر کا دل ٹوٹ گیا۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ’ابھی مجھ میں کہیں‘ کے بول والا گانا جو اصل میں گلوکار سونونگم نے گایا تھا اس گانے نے انہیں ان کے والد کی یاد دلا دی۔ یش جوہر2004 میں چل بسے تھے۔

کرن جوہر کے بقول: ’یہ گانا سن کر میں جذبات میں آ گیا تھا دادا کیونکہ اصلی فلم پاپا کے دل کے اتنے قریب تھی کہ جب وہ نہیں چلی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ’جب یہ فلم ہم نے پھر سے بنائی تو اس کا اصلی فلم کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ یہ گانا مجھے بڑے عجیب انداز میں والد کی یاد دلاتا ہے۔

جواب میں متھن چکرورتی نے کرن جوہر کو بتایا کہ’چچا یش جوہر بہترین لوگوں اور میرے دوستوں میں سے ایک تھے۔ مجھے بھی ان کی یاد آتی ہے۔‘

کرن، متھن اور پرینیتی چوپڑا ہنرباز دیش کی شان میں جج کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ شو کلرز ٹی وی پر22 جنوری سے دکھایا جائے گا۔ یہ پرینیتی چوپڑا کا پہلا ریئلٹی شو ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم