امریکہ کا ’سب سے بڑا افطار ڈنر‘

ہیوسٹن افطار ڈنر میں رکن امریکی کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیرملکی سفارت کاروں سمیت تقریباً دو ہزار افراد نے شرکت کی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کی میزبانی میں امریکہ کے ’سب بڑے افطار ڈنر‘ کا اس سال بھی شاندار انعقاد کیا گیا۔

ہیوسٹن افطار ڈنر میں رکن امریکی کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت تقریباً دو ہزار افراد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کا امریکی مسلمانوں کے لیے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیو پیغام بھی بڑی سکرین پر دکھایا گیا۔

میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اور رکن کانگریس ایل گرین نے افطار ڈنر کے شاندار انعقاد پر کوآرڈینیٹر سعید شیخ کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقعے پر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال افطار ڈنر پر جارج براؤن کنوینشن سینٹر میں تین ہزار افراد کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ