پاکستان کا تجارتی خسارہ 26.27 ارب ڈالر ہے، جسے پورا کرنے کے لیے اس کا انحصار ترسیلات زر پر ہے۔ اگر یہ چینل بھی متاثر ہوا تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران کس سطح پر پہنچ جائے گا۔
ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق رواں ماہ صرف لاہور ایئر پورٹ سے مختلف ممالک میں جانے والے دو ہزار سے زائد افراد کو آف لوڈ کیا جا چکا ہے۔