پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل اب بھی جاری ہے اور اسلام آباد اس عمل میں ’مثبت اور پرامید‘ انداز میں شریک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’یہ ایک غلط فہمی ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا کسی بھی طرح ابراہم معاہدے یا اس مسئلے سے متعلق کسی متبادل راستے سے کوئی تعلق ہے۔‘