سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں حوثی حملوں کے تناظر میں مملکت کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں قائم ہونے والا سیکریٹریٹ مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی امور میں معاونت کرے گا اور اس کی پہلی سربراہی پاکستانی سیکریٹری جنرل کریں گے۔