ستیہ جیت رائے سمجھ گئے تھے کہ بڑی کہانیاں دور نہیں، اردگرد موجود ہوتی ہیں، عام انسانوں کی زندگی میں۔
ایک دن سمندر بابا کی سب بیٹیاں فجر سے پہلے واپس جانے لگیں تو سب سے چھوٹی نے انکار کر دیا۔ سب نے منت ترلا کیا کہ بھئی چلو واپس لیکن وہ اڑ گئی کہ نہیں، مجھے دیکھنا ہے کہ جب ستارے اور چاند واپس جاتے ہیں تو ادھر کون آتا ہے۔ آخر سب تھک ہار کے چلے گئے۔