لاہور میں طالب علموں کا تھیٹر مقابلہ

مقابلے میں جتنے سٹیج ڈرامے پیش کیے گئے ان کا مقصد انسانی و خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کرنا تھا۔

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی سراج الدین ڈرامیٹک سوسائٹی نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، وزارت انسانی حقوق اور انیشیئٹیوو فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ایک روزہ انٹر یونیورسٹی تھیٹر مقابلے کا انعقاد کیا۔

اس تھیٹر مقابلے میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیم کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی نیو اور اولڈ کیمپس کی دو ٹیموں، کنیرڈ کالج اور سپیریئر یونیورسٹی کی ڈراما سوسائٹیز کے طالب علموں نے شرکت کی۔

مقابلے میں جتنے سٹیج ڈرامے پیش کیے گئے ان کا مقصد انسانی و خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کرنا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے کنیرڈ کالج کی طالبات نے جو ڈراما پیش کیا اس میں مردوں کی خواتین اور دیگر اصناف کے ’خلاف اپنے بے جا طاقت کے استعمال کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا‘۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیپمس کی جانب سے جو ڈراما پیش کیا گیا اس میں بڑھتی مہنگائی، دہشت گردی اور دیگر ملکی و عالمی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر اجوکہ تھیٹر کے روحِ رواں شاہد ندیم اور دیگر چند فنکار بھی موجود تھے۔ 

ڈراما پیش کرنے والے طالب علم فنکاروں کا کہنا تھا کہ ان کی ڈرامائی کہانیوں کا ’مقصد خواتین اور اس معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا خاص طور پر ٹرانس پرسنز جن کو اب تک یہ معاشرہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘

اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم کا اعلان جمعرات 27 جنوری کو انسانی و خواتین کے حقوق کے حق میں منتظمین کی جانب سے منعقدہ ایک واک کے بعد کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن