فیصل آباد فائرنگ واقعہ کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے: آغا ماجد

پاکستان کے تھیٹر اداکار آغا ماجد اور نسیم وکی پر فیصل آباد میں ہونے والے حملے کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ریجنل پولیس افیسر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ آغا ماجد کا موقف ہے کہ یہ ’کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔‘

 تھیٹر اداکار آغا ماجد اور نسیم وکی سٹیج پرفارمنس کے دوران (سکرین گریب : سکائے  ٹی ٹی سی ڈی ویڈیو)

پاکستان کے تھیٹر اداکار آغا ماجد اور نسیم وکی پر فیصل آباد میں ہونے والے حملے کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ریجنل پولیس افیسر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ آغا ماجد کا موقف ہے کہ یہ ’کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔‘

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے فائرنگ واقعے میں دونوں اداکار محفوظ رہے جب کہ گاڑی پر دو گولیاں لگیں اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے بعد تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔ ایف آئی آر کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے اداکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام لگایاگیاہے۔

دونوں اداکار گاڑی میں تھیٹر ڈرامے کے لیے فیصل آباد گئے تھے وہاں سے لاہور واپس آتے ہوئے دو دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔

اداکار آغا ماجد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ’نسیم وکی جب دو تین دن پہلے فیصل آباد سے شو کر کے واپس لاہور آرہےتھے تو راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائر ضرور کیے، ایک فائر گاڑی کو لگا، دوسرا ہوائی فائر تھا، فائرنگ کے فوری بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آغا ماجد کے مطابق ’پولیس نے سبینہ تھیٹر کےٹھیکیدار طاہر لطیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، میں لاہور اپنے گھر ہوں، بیٹے کی شادی ہے تو اس کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔‘

ان سے پوچھاگیاکہ ’حملہ آور کون ہوسکتے ہیں؟ نسیم وکی  یا آپ کی کسی سے کوئی دشمنی ہے یا کسی پر شک ہے؟‘

انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہم آرٹسٹ لوگ ہیں ہمارے ساتھ لوگ دشمنی نہیں پیار کرتے ہیں ہمیں کسی پر کوئی شک نہیں ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ ’یہ واقعہ کسی غلط فہمی کا نتیجہ ضرور ہوسکتا ہے یا کسی کا مقصد ہمیں خوفزدہ کرنا ہوگا۔‘

پولیس تھانہ ریل بازار میں تعینات اہلکارمحمد ارشدکے مطابق ’سبینہ تھیٹر فیصل آباد کے ٹھیکیدار طاہر لطیف نے درخواست دی کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 2:30بجے وہ تھیٹر اداکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کو گاڑی پر لاہور چھوڑنے جارہے تھے کہ راستہ میں راجباہ روڑ پر پیچھے سے ہنڈا125موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد آئے جن کے چہرے چھپے ہوئے تھے۔ گاڑی کے قریب آتے ہی انہوں پسٹل سے فائر کیے جو ایک گاڑی کی ڈگی، دوسرا ٹائر میں لگا، ہم نے گاڑی روک دی لیکن حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےموٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔‘

پولیس اہلکار کے مطابق تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان