آج کل خبروں میں جنگی جرائم اور جینیوا کنونشن کا بہت ذکر ہو رہا ہے، ایسے میں بہت سے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ ان کا مطلب کیا ہے؟
جنگی جرائم
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ روم سٹیچوٹ کے نتیجے میں وجود میں آئی جو یکم جولائی 2002 کو نافذ العمل ہوا۔ اگرچہ بین الاقوامی برادری کے 120 ممالک نے اس کی تائید کی لیکن اس کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں۔