انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے مطابق دنیا ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے دہانے پر ہے ’جس کا مرکز ایشیا بحرالکاہل ہے۔‘
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب ’نیور گِو اے انچ‘ میں لکھا: ’مجھے نہیں لگتا دنیا جانتی ہے کہ فروری 2019 میں پاکستان اور انڈیا کی دشمنی جوہری جنگ کی طرف بڑھنے کے کتنا قریب پہنچ گئی تھی۔‘