اس تردید کے باوجود احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے تحت کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے منگل کے روز ریڈ زون جانے والے متعدد راستوں کو عارضی طور پر بند رکھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد افغانستان کے ناظم الامور کر طلب کر ان سے احتجاج کیا گیا ہے۔