روزگار

کیا ہر قسم کی محنت میں ’عظمت‘ پائی جاتی ہے؟

تصور کریں کہ آپ کسی گلی میں ایک کونے پہ درخت کے نیچے اپنی بوری بچھا کر بیٹھے ہیں۔ آپ کے ساتھ لکڑی کا ایک میلا سا بکسا موجود ہے۔ اس میں پالش اور جوتے مرمت کرنے کا سامان ہے۔ کوئی آدمی اچانک آتا ہے اور اپنے دونوں پیر آپ کے سامنے کر دیتا ہے۔