رواں ہفتے کے آغاز میں، ریاض سیزن نے اپنے سب سے بڑے زون، بولیورڈ ورلڈ کا افتتاح کیا ہے جسے ’دنیا آپ کے ہاتھوں میں‘ کے نام سے متعارف کیا گیا۔
ریاض سیزن
اس تقریب میں خاص توجہ کا مرکز فراری اونرز کلب تھا جس کے ممبرز کو 100 کے قریب فراری گاڑیوں کی نمائش میں مدعو کیا گیا اور جنہوں نے فلڈ لائٹ ٹریک پر اپنی گاڑیاں دوڑا کر تماشائیوں سے داد تحسین وصول کی۔