ونٹر ونڈر لینڈ ریاض سیزن 2022 کے 15 تفریحی زونز میں ایک ہے جس کی نئی ’اپالو 13‘ رائیڈ نے مہم جوئی اور تفریح کے دلدادہ افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ یہاں ان افراد کو تفریح کے خصوصی مواقع میسر آئے ہیں۔
رائیڈ کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی قطاریں دکھائی دیں۔ اپالو 13 رائیڈ 60 میٹر طویل ہے۔ رائیڈ کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ رائیڈ کے لیے حفاظت کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس رائیڈ کا نام امریکی خلائی جہاز اپالو 13 کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ خلائی جہاز 1970 میں چاند پر بھیجا گیا تھا۔ یہ ونٹر ونڈرلینڈ کا تیسرا سیزن ہے۔ ونٹر ونڈرلینڈ سب سے بڑا تفریحی پارک ہے جہاں خاندان اور دوست 80 سے زیادہ مختلف رائیڈز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان میں بچوں کی پرجوش رائیڈز بھی شامل ہیں۔
تفریحی پارک میں معروف کرداروں اور موسیقی کے پروگرامز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ پارک تفریح اور تجسس کے خواہاں افراد کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے کیوں کہ یہاں تفریح کی متعدد سرگرمیاں موجود ہیں جن میں سنو فاریسٹ، فروزن سکلپچرز، ہاوس آف ہاررز، جادو گھر، سکیٹنگ کی سہولت سمیت ریستوران اور کیفے شامل ہیں۔
15 مختلف کے تفریحی زون ریاض سیزن 2022 کا حصہ ہیں جن میں دنیا کی سب سے بری مصنوعی جھیل، کیبل کار، بادلوں سے ڈھکے لاؤنج، بین الاقوامی سرکس آف دا سن، اور کھیل جیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اور ریاض سیزن کپ شامل ہیں۔ اس کپ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم، الہلال اور النصر فٹ کلب کے سٹارز اکٹھے ہوتے ہیں۔
یہاں 65 روز آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔ بہت سے سعودی اور عرب ڈرامے، موسیقی کے پروگرام، اینیمیٹڈ فلموں میں مقامی اور بین الاقوامی نمائش، پرفیوم اور کھیلوں سمیت خاندان بھر، افراد اور بچوں کے لیے تفریح کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔