سعودی عرب میں جاری ریاض فیسٹیول 2022 میں حکام کے مطابق شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے مطابق سال 2022 کے دوران ریاض سیزن میں آنے والوں کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں، ریاض سیزن نے اپنے سب سے بڑے زون، بولیورڈ ورلڈ کا افتتاح کیا ہے جسے ’دنیا آپ کے ہاتھوں میں‘ کے نام سے متعارف کیا گیا۔
اس میں وسیع تجربات کے ذریعے دنیا بھر کی 10 تہذیبوں کو اجاگر کیا۔ زون میں ہر قسم کے سیاح کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تقریبا 120 سرگرمیاں ہیں۔
سیزن کے زونز نے ایک سے زیادہ بار اعلان کیا کہ وہ مختلف ایونٹس کے ٹکٹس کی زیادہ طلب کی وجہ سے اپنی پوری گنجائش کے مطابق بھر چکے ہیں۔
ریاض سیزن 2022 کامیابی سے جاری ہے اور اس میں فراری فیسٹیول، ورلڈ کپ کی سرگرمیوں کے ساتھ فین فیسٹیول، ڈانس گروپ مایاس کی پرفارمنس، اینیمی ٹاؤن، بولیوارڈ ایو، بلیک ہیٹ ایونٹ، السویدی پارک میں ثقافتوں کا میلہ، اور ڈرامہ ’دی فلاسفر‘، ریاض سکائی کے ریستوراں، اسالا اور محمد عبدو اینڈ فرینڈز کا کنسرٹ اور بہت سے دیگرایونٹس شامل ہیں۔
فراری فیسٹیول
ریاض سیزن 2022 میں فراری فیسٹیول کی سرگرمیاں بولیوارڈ ریاض سٹی زون میں 23 نومبر کو ختم ہوئیں۔ اس میلے نے مختلف بین الاقوامی ریسز کے علاوہ کلاسک، جدید اور لگژری کاروں کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فیسٹیول میں فاؤنٹین سب زون کے ارد گرد بہت سی تفریحی سرگرمیاں دیکھی گئیں، جو فراری اور فارمولا ون کاروں سے گھرا ہوا تھا اور اس میں دنیا بھر میں ریسنگ اور کار شوز کے شعبوں میں منفرد خصوصیات والی کاریں بھی تھیں۔
یہ میلہ کچھ بین الاقوامی کار ریسنگ سٹارز کی شرکت سے مزید دلچسپ ہوگیا، جن میں ہسپانوی کارلوس سینز، جنہوں نے برطانوی فارمولا تھری چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، اور چارلس لیکلرس، جنہوں نے 2011 میں فارمولا ون میں ای آر ڈی ایف ماسٹرز کارٹ ایوارڈ جیتا تھا، شریک ہوئے۔
منگل کو شروع ہونے والے فراری فیسٹیول میں بہت سی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا جس نے متعدد بین الاقوامی ریسز میں حصہ لینے والے مشہور فراری ڈرائیورز کے درمیان چیلنجز سے سیاحوں اور رفتار کے فینز کی توجہ حاصل کی۔
میلے میں مختلف اقسام اور ماڈلز کی فراری کاریں شامل تھیں جن میں فراری 488 چیلنج، ایف ایکس ایکس کے، 488 جی ٹی ای اور دیگر لگژری گاڑیاں شامل تھیں۔
انٹرٹینمنٹ زون میں 240 سٹورز، 252 ریستوراں اور کیفے، پورے سیزن میں آتش بازی سمیت ڈبلیو ڈبلیو ای شو اور ایک بین الاقوامی فٹ بال میچ بھی شامل ہے۔