ریاض میں پالتو جانوروں کا پہلا ’فائیو سٹار‘ ہوٹل

ہدیٰ العطیبی نامی سعودی خاتون نے یہ ہوٹل 2021 میں بنایا۔ العطیبی اس طرح کے مزید ہوٹل بھی بنانا چاہتی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور رہ سکیں۔

سعودی خاتون نے ملک کے دارالحکومت ریاض میں ’پیتویا سپا اینڈ لاؤنج‘ کے نام سے پالتو جانوروں کے لیے ہوٹل بنایا ہے۔

اس ہوٹل کے قیام کا مقصد پالتو بلیوں کو آرام دہ ماحول کی فراہمی میں ان کے مالکوں کی مدد کرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیتویا سپا اینڈ لاؤنج شہریوں کو بلیوں کو چند گھنٹوں یا دنوں کے لیے چھوڑنے کی جگہ فراہم کرتا ہے۔

اس دوران مفت ایپ کے ذریعے بلیوں کی دیکھ بھال پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

یہ ہوٹل پالتو جانوروں کے لیے ریاض میں پہلا ہوٹل اور لاؤنج ہے جس کی اجازت دی گئی۔

ہدیٰ العطیبی نامی سعودی خاتون نے یہ ہوٹل 2021 میں بنایا۔ العطیبی اس طرح کے مزید ہوٹل بھی بنانا چاہتی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور رہ سکیں۔

بلیوں سے محبت کرنے والے لوگ انہیں ملنے اور ان سے کھیلنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہدیٰ العطیبی کا کہنا ہے کہ ’پتویا سعودی عرب میں پالتو جانوروں کے لیے پہلا فائیو سٹار ہوٹل ہے جس کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ ہماری بلیوں کے لیے بنائی گئی پہلی برانچ ہے۔ دوسرے جانوروں کے شاخیں جلد کھولی جائیں گی۔ یہ بلیوں اور ان کے مالکوں کے لیے ہے وہ آرام کریں اور لطف اٹھائیں۔‘

بلی کی مالکن ہند محمد کہتی ہیں کہ ’مجھے ایک مسئلہ ہوتا تھا جب میں گھر سے باہر ہوتی تھی یا جب مجھے طویل عرصے تک سفر کرنا پڑتا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں اپنی بلی کو کہاں چھوڑوں؟ یہاں تک کہ مجھے یہ خوبصورت لاؤنج اور اس کے خوبصورت مالکان مل گئے۔‘

’ان کا مقصد محض کاروبار نہیں ہے۔ ان کا مقصد محبت کے ساتھ کام کرنا اور بلی کی فطرت کو سمجھنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسی ایپلی کیشن بھی فراہم کرنا ہے جس کی مدد سے میں اپنی بلی کو طویل فاصلے سے دیکھ سکتی ہوں کہ وہ کیا کر رہی ہے۔‘

پالتو بلی کے مالک خالد بدر کا کہنا ہے کہ ’میں اگلے ہفتے سفر پر روانہ ہوں گا اور میری بلی کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ اس لیے میں نے سنا ہے کہ اس ہوٹل بلی کے لیے بہت ساری پرکشش چیزیں ہیں۔ میں اسے یہاں رکھ کر آرام سے رہوں گا اور اپنی بلی کو دیکھنے کے لیے ان کی ایپلی کیشن کا استعمال کروں گا۔ کھانا، پینا اور اس کی تندرستی، میں اس سارے عرصے میں دیکھتا رہوں گا اور یقینی بناؤں گا کہ یہ ٹھیک رہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا