ریاض میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے میوزیم کا افتتاح

میوزیم میں رونالڈو کی سب سے اہم یادیں، واقعات، جمع شدہ چیزیں اور متاثر کن کہانیاں پیش کی گئی ہیں اور زائرین تین خصوصی انٹرایکٹو تجربات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ایک بچہ رونالڈو میوزیم میں رکھے سونے کے فٹ بال کو دیکھ رہا ہے۔ میوزیم روزانہ شام چار بجے کھلتا ہے اور بچوں اور بالغوں دونوں کے لیے مختلف انٹرایکٹو کھیلوں کی پیش کش کرتا ہے (ریاض سیزن)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب سی آر 7 سگنیچر میوزیم کھول دیا گیا ہے۔

یہ عجائب گھر پہلی بار ریاض سیزن 2023 کے سب سے بڑے اور سب سے اہم زونز میں سے ایک بلیوارڈ سٹی کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ سکوائر 1 کا علاقہ میوزیم کی میزبانی کر رہا ہے، جو نہ صرف فٹ بال کے شوقین افراد کے لیے لازمی دورہ ہے بلکہ رونالڈو کے سب سے ذاتی منصوبوں میں سے ایک بھی ہے۔

میوزیم میں رونالڈو کی سب سے اہم یادیں، واقعات، جمع شدہ چیزیں اور متاثر کن کہانیاں پیش کی گئی ہیں اور زائرین تین خصوصی انٹرایکٹو تجربات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

یہ میوزیم سب سے اہم اجتماعی اور انفرادی ایوارڈز پر مشتمل ہے جن میں گولڈن بال، گولڈن بوٹ، چیمپیئنز لیگ کپ اور بہت سی غیر معمولی کامیابیاں شامل ہیں، جو لیجنڈ فٹ بالر نے اپنے کیریئر کے دوران ریکارڈ کیں۔

اس میں ان کے سفر کے اہم سنگ میل کو اجاگر کرنے والی ایک جامع ٹائم لائن بھی شامل ہے۔ میوزیم میں داخل ہونے پر لوگوں کو کرسٹیانو رونالڈو کا مومی مجسمہ خوش آمدید کہتا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے، کوریڈور میں کھلاڑی کی انفرادی کامیابیوں کی عکاسی کرنے والی تصاویر کا ایک مجموعہ دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رونالڈو کو ملنے والے مختلف تحائف اور جمع شدہ اشیا بھی شامل ہیں۔ آنے والوں کے پاس میوزیم کے اندر ایک خصوصی سٹور سے یادگاری مصنوعات خریدنے کا موقع بھی ہوتا ہے۔

میوزیم روزانہ شام چار بجے کھلتا ہے اور بچوں اور بالغوں دونوں کے لیے مختلف انٹرایکٹو علاقوں اور کھیلوں کی پیش کش کرتا ہے۔ میوزیم کے اندر ایک تجربہ ایک سمارٹ سکرین پر مشتمل ہے جو جدید الیکٹرانک ایپلی کیشنز اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے تاکہ شائقین رونالڈو کے ساتھ یادگار تصاویر لے سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میوزیم کے باہر رونالڈو کی گیند کو سر کرنے کے لیے مشہور چھلانگ کو دکھایا گیا ہے۔ آخر میں شائقین ایک چھوٹے سے میدان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جہاں وہ گیند کو اپنے شاٹ کی طاقت کی پیمائش کرنے کے لیے سینسر سے لیس جال میں پھینک سکتے ہیں۔

ریاض سیزن کا چوتھا ایڈیشن، جس کا موضوع ’بگ ٹائم‘ ہے، بہت سے تفریحی مواقعے اور تجربات پیش کرتا ہے۔ یہ موسم سرما کے مہینوں کے دوران دنیا بھر سے زائرین کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی طرف راغب کرتا رہتا ہے، جس سے انہیں ہزاروں کنسرٹس، نمائشوں اور دیگر مخصوص تفریحی تقریبات میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

قابل ذکر مشہور شخصیات اور معروف بین الاقوامی برانڈز اس موقعے کی شان و شوکت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

زون میں واقعات اور تجربات کے لیے ٹکٹ اس لنک تک رسائی حاصل کرکے وی بک ایپلی کیشن کے ذریعہ خریدے جاسکتے ہیں۔

ریاض سیزن

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہر سال موسم سرما کے دوران دنیا کی سب سے بڑی تفریحی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ 2019 میں ریاض سیزن کے آغاز کے بعد سے اس میلے نے ہزاروں کنسرٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر منفرد ثقافتی تقریبات کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال