سعودی عرب کے دارالحکومت میں آج ریاض سیزن 2023 کے پہلے دن مائیک ٹائسن باکسنگ جم کا افتتاح کیا گیا۔
عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن کے اشتراک سے قائم ہونے والا یہ باکسنگ کلب اس کھیل کے شائقین کو مائیک ٹائسن کے مخصوص باکسنگ طریقوں کی تربیت دے گا۔
بلیوارڈ سٹی میں واقع اس جم میں ماہر ٹرینر مقامی اور بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹس کی تیاری میں شرکا کی رہنمائی کریں گے۔
مزید برآں، ریاض سیزن 2023 میں رواں سال ’لیجنڈز میوزیم‘ کا بھی آغاز کیا گیا۔
یہ میوزیم شائقین کے لیے فٹ بال کے میدان کا یادگار تجربہ فراہم کرے گا۔ یہاں انٹرایکٹو ڈسپلے سمیت ورچوئل مقابلوں کی سہولیات میسر ہوں گی۔
بلیوارڈ سٹی کی پہلی منزل پر واقع یہ میوزیم فٹ بال کی یادگاروں پر مشتمل ہو گا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کی اشیا یہاں نمائش کے لیے موجود ہوں گی۔
ریاض میں آج ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں برازیل کی قومی ٹیم کے سٹار رونالڈو نازاریو، پرتگالی قومی ٹیم کے سٹار لوئیس فیگو، اور لا لیگا کے صدر، ہاویار ٹیباس موجود تھے۔
ریاض سیزن کے پہلے دن لا لیگا کیفے کا افتتاح بھی کیا گیا جو دیکھنے والوں کو سال کے بارہ مہینے، کئی کھیلوں کے مختلف بڑے مقابلوں سے ورچوئلی لطف اندوز ہونے کی سہولت میسر کرے گا۔
ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن کا مرکزی خیال ’بگ ٹائم‘ ہے جو یہاں آنے والوں کو لامحدود تفریحی تجربات مہیا کرتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ موسم سرما میں دنیا بھر سے سیاحوں کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی طرف کھینچ رہا ہے کیونکہ یہاں انہیں ہزاروں کنسرٹس، نمائشوں اور دیگر مخصوص تفریحی تقریبات میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
نامور مشہور شخصیات اور ممتاز بین الاقوامی برانڈز اس سیزن میں شریک رہیں گے۔
ریاض سیزن کیا ہے؟
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہر سال موسم سرما میں دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پروگراموں میں سے ایک ’ریاض سیزن‘ منعقد کیا جاتا ہے۔
2019 میں ریاض سیزن کے آغاز کے بعد سے، فیسٹیول نے ہزاروں کنسرٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر منفرد ثقافتی تقریبات کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
2023 میں، ریاض سیزن کا آغاز ہفتے کو ایک شاندار افتتاحی تقریب کے بعد ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ایک تاریخی باکسنگ میچ سے ہوا۔