وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان نے معیشت کو مضبوط اور پائیدار بنانے سمیت جامع ترقی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام کی سمت میں سفر کٹھن مرحلہ تھا جس کے لیے سب نے مل کر قربانی دی۔