پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنایا۔ ضیا لانگو حملے میں محفوظ رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔‘