سیاسی کارکنان اور پارٹی رہنما تو اپنے قوال کے ہمنوا ہوتے ہیں، جو تان اٹھا دی اسی میں شامل باجا ہو جاتے ہیں۔ اس لیے جے یو آئی کو باجماعت مولانا کی بات کا دفاع کرتے دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ’ہمیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے کتنے ضروری ہیں؟‘