اتوار کو جنوبی کوریا کی فوج کے بیان میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی نشاندہی کی گئی جبکہ جاپانی کوسٹ گارڈز کے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ’بظاہر شمالی کوریا نے ایک میزائل فائر کیا ہے۔‘
میزائل تجربہ
شمالی کوریا کے مطابق اس کے حالیہ میزائل تجربات ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا حصہ تھے جن کا مقصد امریکہ اور جنوبی کوریا کے ممکنہ اہداف کو ’نشانہ بنانا اور مٹانا‘ تھا۔