ڈاکٹر کا کام علاج ہے، سیاست دان کا کام سیاست اور عدالت کا کام انصاف دینا ہے لیکن جب یہ تینوں ذمہ داریاں ایک دوسرے میں ضم ہو جائیں تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے، سسٹم بیٹھ جاتے ہیں جس کا وزیر داخلہ نے اقرار بھی کیا تھا۔
یہ خیبرپختونخوا حکومت کی میانہ روی ہے کہ وہ اس پر زیادہ فخر نہیں کر رہی، ورنہ اس حسن کارکردگی پر ٹرمپ سے پہلے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نوبیل انعام بنتا ہے۔