روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فونک رابطے میں ایران امریکہ مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی تعاون سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے جمعرات کو ملاقات میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک ’اہم سنگ میل ہے۔‘