جب بھی لوگوں کو بتاتا کہ میں پاکستان سے ہوں تو ان کے چہرے کھل اٹھتے اور وہ بے ساختہ کہتے ہیں: ’با تیے‘ یعنی آہنی بھائی۔ یقین جانیے جذبات سے دل بھر آتا اور چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی پر فخر محسوس ہوتا۔
چین کئی دہائیوں سے پاکستان کی مالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد فراہم کر رہا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اب ان کے شہری خطے میں دہشت گردوں کا اہم ہدف بن گئے ہیں۔