نادرا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں ایسی 26 ہزار سے زائد درخواستوں کا انکشاف کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر میں پاکستانی شہریوں نے افغان پناہ گزین کارڈ حاصل کر رکھے ہیں اور اب ان کی منسوخی چاہتے ہیں۔
ہائی کورٹ میں جمعرات کو خیبر پختوںخوا کی صوبائی حکومت کے خلاف ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری استعمال کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔