منصوبے کے تحت لاہور میں ایک ’ایکو برکس پلانٹ‘ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جمع شدہ پلاسٹک سے تعمیراتی مقاصد کے لیے ماحولیاتی اینٹیں تیار کی جائیں گی، جنہیں مختلف اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔
پلاسٹک
وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ دکاندار، شاپنگ مالز، ریستوران، تنوروں سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں، انسانی صحت کو بہتر بنانے اور سموگ کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں۔