امریکہ کے چار جہازوں کو 19 ہائی جیکرز نے خودکش مشن کے تحت اغوا کیا تھا۔ ان میں سے کوئی بھی پاکستانی باشندہ نہیں تھا لیکن ان کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق پاکستان سے بنتا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں قید اپنے شہریوں کی شناخت ریان کوربٹ، جارج گلیزمین اور محمود حبیبی کے طور پر کی ہے، تاہم طالبان نے صرف دو افراد ریان کوربٹ اور جارج گلیزمین کو حراست میں لینے کا اعتراف کیا ہے۔