ایس سی او علاقائی سلامتی سے متعلق مباحث میں ایک اہم آواز تو رہے گا، لیکن ابھی یہ خطے میں فیصلہ کن اور موثر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دیتا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ مشترکہ اعلامیہ ’پاکستان کے بیانیے کے مطابق ہے‘ کیونکہ اس میں پہلگام حملہ شامل نہیں کیا گیا، لیکن اس میں بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔