پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج سے چین میں شروع ہونے والے ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سات مارچ، 2025 کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شریک ہیں (اے ایف پی)

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 14 سے 16 جولائی کے درمیان چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف فارن منسٹرز(سی ایف ایم) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ایس سی اوکے تمام رکن ممالک جن میں پاکستان، چین، بیلاروس، انڈیا، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی بار ایس سی او کے رکن کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے مسائل کے ساتھ ساتھ ایس سی اوکی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ فورم اعلامیوں، بیانیوں سمیت دستاویزات کی منظوری دیتا ہے جو کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے غور کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ 
 
سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک تیانجن، چین میں ہو گا۔ 
 
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سی ایف ایم اجلاس کے موقعے پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان