اگر سعودی عرب اردو کی ترویج اور اس کے ذریعے ابلاغ میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو اسے صرف اردو بولنے والوں کے لیے ایک سہولت قرار دینا حقیقت کا ادھورا تجزیہ ہوگا۔ یہ دراصل مملکت کے طویل المدتی تزویراتی مفادات میں سرمایہ کاری بھی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سعودی عرب کے شہر مدینہ کو دوسری بار ’ہیلتھی سٹی‘ یعنی صحت مند شہر قرار دیا ہے، جس کے بعد مدینہ مشرق وسطیٰ کا دوسرا بڑا صحت مند شہر بن گیا ہے۔