سعودی عرب میں انڈین سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پیر کو عازمین کی ایک بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
انڈین سفارت خانے کے مطابق حادثہ رات کو پیش آیا۔
The Embassy expresses deep condolences on the tragic bus accident involving Indian Umrah pilgirms near Madinah, Saudi Arabia.
— India in Saudi Arabia (@IndianEmbRiyadh) November 17, 2025
The Embassy in Riyadh and Consulate General in Jeddah @CGIJeddah are extending all assistance in the matter. @MEAIndia@diaspora_india… https://t.co/TMsiTkBcUJ
انڈٰیا کے وزیر اعظم نریندر مودی تعزیتی پیغام دیتے ہوئے ایکس پر لکھا ’مدینہ میں انڈین شہریوں کے ساتھ ہونے والے حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘
Deeply saddened by the accident in Medinah involving Indian nationals. My thoughts are with the families who have lost their loved ones. I pray for the swift recovery of all those injured. Our Embassy in Riyadh and Consulate in Jeddah are providing all possible assistance. Our…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کمشنر حیدرآباد نے کہا ہے کہ اس حادثے میں 45 افراد جان سے گئے ہیں تاہم سعودی حکام نے ابھی تک کوئی تعداد فراہم نہیں کی ہے۔
سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زیادہ انڈین شہری مقیم ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے یہاں کی لیبر مارکیٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔