اے ایف پی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک بند کمرہ اجلاس میں فوجی اور سکیورٹی سربراہان سے کہا کہ یہ انڈیا کا ’قومی عزم ہے کہ دہشت گردی کو کاری ضرب لگائی جائے۔‘
نریندر مودی
بہار میں خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیرِاعظم نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا: ’آج بہار کی سرزمین سے میں دنیا کو صاف پیغام دینا چاہتا ہوں کہ انڈیا ہر دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کی شناخت کرے گا، سراغ لگائے گا اور ایسی سزا دے گا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔‘