حج کے لیے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عثمان

عثمان کو سعودی عرب پہنچنے میں چھ ماہ اور 13 دن لگے اور اس دوران وہ ایران اور یو اے ای سے گزرے۔

پاکستانی نوجوان عثمان ارشد چھ ماہ اور 13 دن پیدل سفر کر کے حج کرنے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

عثمان نے اپنے سفر کا آغاز یکم اکتوبر، 2022 کو اوکاڑہ سے کیا۔

13 اپریل، 2023 کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے دو ملکوں کی سرحد پار کی، جن میں ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔

اس دوران عثمان موبائل فون کی مدد سے اپنے سفر کی ویڈیو بناتے رہے اور سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجموعی طور پر سفر ٹھیک تھا لیکن کبھی گرم اور کبھی سرد موسم کی وجہ سے مشکلات ضرور پیش آئیں۔ طویل سفر کی وجہ سے پاؤں میں چھالے پڑ گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سفر کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم نمایاں رہے جنہیں انہوں نے اپنی پشت پر بندھے بیگ میں ٹِکا رکھا تھا۔

سفر میں بعض اوقات انہیں دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری استمعال کرنی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر ان کے لبوں پر ’لبیک اللھم لبیک‘ کا ورد جاری رہا۔ مکہ آمد کے بعد انہوں نے عمرہ  کیا۔

عثمان کے بقول وہ حج تک سعودی عرب میں قیام کریں گے اور مکہ، مدینہ اور طائف سمیت مختلف شہروں میں زیارت کریں گے، جس کے بعد ان کی واپسی ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا