چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق سپریم کورٹ کا اصلاحاتی ایجنڈا پانچ بنیادی ستونوں ٹیکنالوجی، انصاف تک رسائی، شفافیت، قانونی و ریگولیٹری فریم ورک اور ادارہ جاتی احتساب پر استوار ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جا رہا ہے، جب کہ عدالتی معاملات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی زیر غور ہے۔