معاہدے میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، لیویز فورس کی بحالی کے لیے لائحہ عمل، پولیس کو با اختیار اور مضبوط بنانے، متنازع زمینوں کی الاٹمنٹس منسوخ کرنے اور مسلح جتھوں کے خلاف کارروائی سمیت اہم نکات شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعے کو رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کے بدلے کویت کے ساتھ ایک توسیع شدہ دفاعی معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے۔