وفاقی حکومت نے جمعے کی رات پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے دو پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جو اگلے پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں انہیں ایک خط بھیجا، جس میں 10 کروڑ ڈالر ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگیوں کی تجدید کی گئی ہے۔