ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابوظبی
وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے ملاقات میں علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔